حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جناب محسن آشوری ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ممبئی ہندوستان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عشرہ مبارک فجر کی مناسبت سے اور انقلاب اسلامی ایران کی شاندار کامیابی کی ۴۲ سالگره کے موقع پر دنیا کے تمام لوگوں اور عدل پسند اور مستضعفین عالم کے حامیوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انقلاب اسلامی ایران اپنی کامیابی کی ۴۲ سالگره اس عالم میں منا رہا ہے جس وقت دنیا متعدد قسم کی مشکلات سے روبرو ہے جیسے کورونا جیسا موذی وائیرس لیکن خداوند متعال پر توکل کرتے ہوے یہ برا دور بھی گذر جائیگا،
انقلاب اسلامی کا یہ عشرہ فجر ایرانی قوم کی سر بلندی و اور ایران کی عظیم اسلامی تمدن کا نقطہ آغاز ہوگا
انقلاب اسلامی ایران در حقیقت ایرانی قوم کی شجاعانہ مجاہدت کی ظلم و استبداد اور بے عدالتی پر کامیابی کو بیان کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایام اس عظیم انقلابی کامیابی کو یاد دلاتے ہیں جن کی بنیاد توحید، دین محوری اور عدالت خواہی جو مستقل آزادی اور جمہوری اسلامی کے شعار و شعور کے ہمراه تھی نے ایرانی قوم کو بیدار کردیا اور تاریخ رقم کردی۔
یہ عظیم اور مبارک ایام در حقیقت ایک فرصت ہے تاکہ ہم ان کامیابیوں کو یاد کرسکیں جو انقلاب اسلامی ایران نے مختلف شعبوں میں خدا کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے علم و دانش کے عظیم مقام تک اپنے آپ کو پہنچایا ہے۔
یہ ساری کامیابیاں در حقیقت ان شہداء کی مرہون منت ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس انقلاب کے درخت کو پروان چڑھایا۔
ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ممبئی نے کہا کہ اس سال انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی سالگره دلوں پر حکومت کرنے والے سردار شہید قاسم سلیمانی زمانے کا مالک اشتر، کی پہلی برسی کے مصادف ہے وه محور مقاومت کی رہبری کی ذمہ داری کو استکبار اور داعشی دہشتگردوں کے مقابلے میں اٹھائے ہوۓ تھے بڑی بہادری کے ساتھ انہوں نے اپنے خون سے ان کو شکست دی اور ذلیل و خوار کیا اسی کبھی نہ تھکنے والے مجاہد کی شہادت سبب بنی کی محور مقامت پہلے سے اور طاقتور ہوکر اس عظیم شہید کے راستے کو آگے بڑہا رہے ہیں۔
جیسے جیسے سال گذر رہے ہیں ہم انقلاب اسلامی ایران کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو مشاہده کر رہے ہیں اور پوری دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ آئنده کے سالوں میں دنیا ایران کی دوسری کامیابیوں کو بھی دیکھے گی اور ایرانی انقلاب اسلامی کا تمدن کس طرح اس تاریک دنیا پر چمکے گا۔
میں اپنی طرف سے پورے فخر و مباہات کے ساتھ انقلاب اسلامی ایران کے مقدس نظام کے استحکام کی ۴۲ سالگرہ کے موقع پر دنیا کے تمام آزاد فکر رکھنے والے، انقلاب اسلامی ایران کےعظیم رہبر اور تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اور اس بات کی امید رکھتے ہیں کی ہمیشہ اور ہر حال میں امام خمینی رح اور شہداء کے راستے پر چلیں گے اور پر اعتمادی کے ساتھ ہر علمی اور ثقافتی شعبہ کی ترقی کے ذریعہ جمہوری اسلامی ایران کی ترقی میں کوشاں رہیں گے۔خداوند عالم سے ایران اسلامی کی سربلندی اور عزت افزائی کی دعا کرتے ہیں۔